Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، بیرسٹر گوہر علی

بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہےکہ یہ انتخابات بہت اہم تھے اور ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ہفتے کو ہم پورے ملک میں پرامن احتجاج کریں گے کیونکہ یہ لوگوں کی آزادی کا سوال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کی آزادی کا تعین کرنے والے انتخابات کے حوالے سے دھاندلی قبول نہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مزکرات نہیں ہوئے اور نہ ہوں گے

بیرسٹر گوہر علی خان نے یہ بھی کہا کہ پاور شئیرنگ ہم نہیں کرتے، ہمارا اتحاد ہوگا عوام کے حوالے سے ہوگا جبکہ گرفتاریاں کسی صورت نہیں ہونی چاہئے، عوام کے مینڈیٹ کی قدر کرنی چاہیے، الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان اس حوالے سے کریں جس کو ووٹ ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہفتہ کی دوپہر کو پرامن احتجاج ریکارڈ کرے گی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ اس میں شرکت کریں، یہ انتخابات بہت اہم تھے اور ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میاں اسلم اقبال پنجاب کو وزارت اعلیٰ جبکہ سالار خان کاکڑ کو بلوچستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے،عقیب اللہ خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں