Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شکر ہے مولانا فضل الرحمان کو بھی دھاندلی نظر آگئی ہے، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی نےکہا ہے کہ شکر ہے مولانا فضل الرحمان کو بھی دھاندلی نظر آگئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بڑا دھاندلہ ہوا ہے، شکر ہے کے مولانا کو بھی داھندلی نظر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو موجودہ حکومت کا سیٹپ بن رہا ہے مجھے اس کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، الیکشن سے لوگوں کو امید ہوتی ہے کہ ملک میں استحکام آئےگا لیکن یہاں تو حکومت بننے سے پہلے ہی عوام کو پیٹرول مہنگا ہونے کا تحفہ دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ حکومت بنانے کے لیے ایک دوسرے کو بلیک مل کیا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہے ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ہمارے ساتھ فری پول ریگنگ کی گئی میرے حلقے میں رات سے ہی لوگوں پیپرز دیئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے پوری ملک کے لوگوں کی آنکھیں عدالتوں کی طرف ہے، شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی آنکھیں کھول گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کلیئر کٹ کہا ہے کے ن لیگ ،پی پی پی اور ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی جبکہ باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ خبریں