مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو قربانیوں کے بعد مینڈیٹ ملا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے باوجود کہتے ہیں کہ مل بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں، سیاسی پارٹیوں کو اپنے اپنے گریبانوں میں دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو قربانیوں کے بعد مینڈیٹ ملا ہے، بیڈگورنینس کی وجہ سے آج سیاستدانوں کوووٹ نہیں پڑا، آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کے نام کاووٹ پڑگیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں تمام سیاسی قوتیں اپنے طور پر ذمہ داری کا ثبوت دیں، بعض عناصر نے ملک میں کرپشن کو صنعت کا درجہ دیدیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ معیشت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سندھ کا80 فیصد شیئر ہمارے پاس ہے جبکہ سندھ کے شہری علاقوں سے ایم کیو ایم نے ووٹ لیے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کئی لوگ آج بھی ہم سے رابطہ کر رہے ہیں، ملکی اداروں نے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔



















