پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن کے بعد اے این پی کے میاں افتخار حسین سے بھی رابطہ کر لیا۔
اسد قیصر نے اے این پی کو انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
اے این پی نے پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات یا احتجاج میں بطور پارٹی شرکت مشکل ہے۔



















