چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے چوہدری سرور کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب بلاول بھٹو سے رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں کمیٹی نے رابطوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں قمر زمان کائرہ، مرادعلی شاہ، ثنااللہ زہری، سعیدغنی، ندیم افضل چن اور بہادرخان سیہڑ موجود تھے۔



















