الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 50 فیصد سے زائد حلقوں کے نتائج فارم 49 موصول ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فارم 49 بھجوائے گئے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹیفکیشنز کے اجرا میں تاخیر دیکھی جا رہی ہے، کمیشن کو اب فارم 49 کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کرنے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے کوآرڈینیشن ونگ نے چیف الیکشن کمشنر آفس کو آگاہ کر دیا۔
ای سی کی منظوری کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری ہوں گے۔



















