وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام انتخابات میں مسترد لوگوں کی گمراہی والے راستے سے ہٹیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ عوام انتخابات میں مسترد لوگوں کی گمراہی والے راستے سے ہٹیں، ملک کی ترقی اورخوشحالی میں اپناحصہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ انتشاراورسڑکوں کی بندش سےمسائل کا حل ممکن نہیں، مسترد شدہ لوگ اپنی خفت مٹانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، ٹھوس ثبوت ہیں تواحتجاج کےبجائےعدالتوں کارخ کریں۔
جان اچکزئی نے مزید کہا کہ جنہوں نے شاہراہیں بندکیں وہ عوام کی پریشانی کوسمجھیں، اگرعوام کی پریشانی کا احساس ہے تو راستے کھول دیں، قانون کو ہاتھ میں لینے کو زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جائےگا۔



















