Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی حکومت بنانے کیلئے فارن لابنگ، امریکہ اور برطانیہ سے رابطے

پاکستان میں امریکی مداخلت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی جماعت نے امریکہ کو ہی مدد کیلئے پکارلیا، پی ٹی آئی کا ایبسولوٹلی ناٹ سے ایبسولوٹلی یس تک کا سفرشروع ہو گیا۔

اقتدار کی خاطر پی ٹی آئی اب پاکستان کے اقتداراعلی کو داؤ پر لگانے کو تیارہے، اسلام آباد میں متعین غیرملکی سفرا سے پی ٹی آئی قیادت کے رابطوں پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیوں کرغیرملکی طاقتوں بالخصوص امریکہ کو باربار پاکستان میں مداخلت کا پیغام دے رہے ہیں؟ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیوں امریکہ سے پاکستان کے خلاف سخت ترین بیان کے متمنی ہیں؟

پاکستان میں غیرمداخلت بری ہے تو بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے گماشتے کیوں کرغیرملکی سفرا کے سامنے رونا رو رہے ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رؤف حسن کی امریکی اور برطانوی سفیروں کے ساتھ مشترکہ ملاقات ہوئی۔  ملاقات اسلام آباد میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ پرہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما نے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق سفیروں کو آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف نے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ بھی بہتر تعلقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ حالیہ انتخابات میں ہونے والی گڑبڑ کا نوٹس لیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسیف بھی نام لے لے کر امریکی مداخلت کو دعوت دیتے رہے۔

متعلقہ خبریں