ماڑی پیٹرولیم نے بلوچستان کے ضلع کوہلو سے نئی گیس دریافت کرلی۔
ملک میں تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے اہم ڈویلپمنٹ سامنے آئی ہے، ماڑی پیٹرولیم نے نئی گیس دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی گیس بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی جب کہ گیس دریافت کرنے کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئیں تھیں جب کہ ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔



















