Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف الیکشن کمیشن پر غداری کا مقدمہ ہونا چائیے، سائرہ بانو

سابق رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن سے لوگ استعفی مانگ رہے ہیں لیکن میں کہتی ہوں چیف الیکشن کمیشن پر غداری کا مقدمہ ہونا چائیے۔ 

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما سائرہ بانو نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے جو ایمبولینسز گزررہی ہیں انہیں چیک کرلیں کہیں جیالے تو نہیں، میں نے پہلی بھی کہا تھا سندھ کی عوام جاگ چکی ہے، ہم سب ابھی محبت سے پیغام دے رہے ہیں 15 سال سے یہ پیغام دے رہے ہیں لیکن محبت کو کمزوری نہیں سمجھیں، محبت طاقت ہوتی ہے۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اپنے وطن سے پیار ہے تو اس کی حفاظت بھی جانتے ہیں اور جو گندی نظر رکھے اس آنکھ کو نکالنا بھی جانتے ہیں، بڑوں سے جنگ آزادی سوریا بادشاہ کو سنا تھا آج وہ منظر دیکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پیر صاحب کی جماعت کے ساتھ سانگھڑ میں جو سلوک ہوا وہ آنکھوں سے دیکھ کر آئی ہوں، چیف الیکشن کمیشن سے لوگ استعفی مانگ رہے ہیں لیکن میں کہتی ہوں چیف الیکشن کمیشن پر غداری کا مقدمہ ہونا چائیے اور نثار درانی پر آرٹیکل 6 لگنا چائیے  کیوں کہ سندھ کا یہ حال اسی نے کیا ہے۔

سائرہ بانو نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب آنکھیں کھولیں، آپ کی پارٹی کو چار لوگوں نے یرغمال بنالیا ہے، ایس پی ایس سی کے امتحانات سے پہلے نوکریاں ایک ایک کروڑ میں بیچ دیں۔

جی ڈی ارے رہنما نے کہا کہ یہ ایک ٹریلر ہے، بارڈر پر جان دینے والی ہماری حر فورس سے یہاں بھی شہداء کے ورثاء موجود ہیں، اگر سندھ کا حق نہیں دیا گیا تو جہاں مقتدر حلقے بیٹھتے ہیں وہاں احتجاج ہوگا، بی بی صاحبہ کا نواز شریف کے لیے بیان تھا کہ وہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں