نوازشریف کے زیرصدارت جاتی امرا میں پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاق، پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی اور وفاق میں حکومت بنانے اور نہ بنانے کے حوالے سے رہنماؤں نے مختلف تجاویز پیش کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ موجودہ حالات میں پی پی کے بغیروفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہئے اور اس دوران پی پی قیادت کو ملک کی خراب معاشی حالات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے کیوں کہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈبائی پروگرام چل رہا ہے، معاشی صورتحال مشکل ہے۔
اجلاس میں یہ بریفنگ بھی دی گئی کہ کوئی جماعت تنہا اس صورتحال سے نمٹ نہیں سکتی، وفاق میں حکومت بنانے کے لئے سنجیدہ کاوش کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکروفاق میں مشترکہ حکومت سازی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران متضاد رائے کی بنا پر وفاق میں حکومت سازی پرحتمی فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس میں شہبازشریف،مریم نواز،اسحاق ڈاراوردیگررہنماؤں کی شرکت کی۔



















