Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات  کی ۔

ملاقات میں دو طرفہ بحری روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔

 ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں