Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی بے ضابطگیوں پر کمشنر راولپنڈی نے استعفٰی دے دیا

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے انتخابی بے ضابطگیوں پرذمے داری قبول کرتے ہوئے مستفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، میں انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے، میں نے سوچا اپنا مقدمہ اپنی عوام کے سامنے رکھتا ہوں،  میں نہیں چاہتا کہ اکہترکا واقعہ دوبارہ ہو۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میں اپنے ضمیر کا بوجھ خود اتار رہا ہوں، اس ڈویژن کے تیرہ ایم این ایز جو جیتے تھے۔ فوج نے الیکشن ٹھیک کروائے دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، فارم 45 کو ہی دوبارہ جمع کرلیا جائے تو صورتحال واضح ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں