Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رحیم یارخان ؛ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

رحیم یارخان آئس کے عادی سفاک شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، مقتولہ کی لاش  پوسٹ مارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات نواحی علاقے بستی نایئیاں میں پیش آیا، ملزم کے خلاف بیوی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرکے قاتل شوہر کی تلاش شروع کردی گئی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوہر نے اس سے قبل دو بار بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جان سے مارنے کی کوشش کی تھی، ملزم کے خلاف بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے سمیت اقدام قتل کے 2 مقدمے درج ہوئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل بیوی، بچوں اور بھائی، کو اپنے ہی گھر میں اسلحہ کے زور پر کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا، پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے ملزم نے یرغمال بیوی بچوں اور اہل خانہ پر فائرنگ کی جس 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ اس واقعے میں پولیس نے 5 گھنٹے بعد ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا تھا، رہائی پانے کے کچھ دنوں بعد ہی ملزم نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں