Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 46، 47 اور 48 سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیاب کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نوازاورانجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے، وکیل الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن کی معطلی پرکل تک کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اپکو نوٹیفکیشن کے معطلی سے کیا مسئلہ ہے، کل آپ ان کو سن لیں اگر مطمئن نہ ہوئے تو معاملے کو ختم کریں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے پروسیڈنگ کو معطل نہیں کررہے، امیدواروں کے کامیابی کا نوٹیفکیشن کون جاری کرتا ہے کیا چیف کمشنر کی ہدایت سے ہوتا ہے۔

حلقہ این اے 47 میں انتخابی عذرداری سے متعلق سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل منظورکی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 47 سے طارق فضل چوہدری کے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین نے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 48 سے راجہ خرم نوازاورحلقہ این 46 اسلام آباد ون کے امیدوارانجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔

پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 46 اسلام آباد ون سے امیدوارعامر محمود مغل کی اپیل منظورکرتے ہوئےعدالت نے مسلم لیگ ن کے امیدوارانجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔

متعلقہ خبریں