Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیرستان ؛ شہید ہونیوالے سپاہی کی نماز جنازہ ادا

جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی شاہزیب اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 فروری 2024ء کو خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب اسلم (عمر 29 سال، ساکن، ضلع ہری پور) کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ قربانیاں پرعزم ہے اور مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں