وزارت صحت نے وٹامن، ملٹی وٹامن اور کاؤنٹر پر فروخت ہونے والی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وٹامن، ملٹی وٹامن، اور ان پر مبنی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کی جائے۔
وزارت صحت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اقدام اُٹھایا، وزارت صحت نے پابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ مصنوعات کی فروخت سے متعلق بھی تمام صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مصنوعات کی فروخت علیحدہ اورسیلف سروس شیلف میں کی جائے اور تمام فارمیسیوں پر فارماسسٹ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وٹامنز پر مبنی مصنوعات کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔



















