Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم آزادکشمیر سے کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مصطفی کی قیادت میں وفد نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گورنمنٹ گرلز مڈل اور خصوصی بچوں اور بچیوں کے اسکول موہڑہ جنگو کسگمہ ضلع بھمبر کے لیے کسگمہ ہیلتھ ویلفیر ٹرسٹ اور اوک ٹری ٹرسٹ یو کے کے تعاون سے بنائی گئی نئی عمارت جس کا افتتاح 17 فروری 2024کو ہوا ہے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری انوارالحق نے کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فلاحی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آ پ کے ان فلاحی کاموں میں حکومت کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ نئی عمارت میں خصوصی بچیوں کی نگہداشت کی جائے جبکہ پرانی عمارت میں خصوصی بچوں کی نگہداشت کی جائے، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے آپ کے ادارے سے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

وفد میں جنرل سیکرٹری ربنواز خان،ممبر محفوظ عالم،اکاؤنٹ آ فیسر محمد شہباز نوشاہی سی ای او ایم آئی اے ٹی یو کے ڈاکٹر عبدالرشید گیٹراڈ،سی ای او اوک ٹری ٹرسٹ یو کے ڈاکٹر این چارلس رابرٹسن اور شفینہ پٹیل شاہ شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں