Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمشنر راولپنڈی معاملے پر کارروائی کی جارہی ہے، قوم کو اداروں پر اعتماد کرنا چاہے، وزیر اطلاعات

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی والے معاملے پر کارروائی جاری ہے، ہمیں اداروں پر اعتماد کرنا چاہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے جب کہ کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے۔ الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔ قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہیے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی جس کے بعد صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں