گلگت، بلتستان، غذر اور دیامر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
گلگست بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 102 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔



















