Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی پی اور ن لیگ کے درمیان کے شراکت اقتدارفارمولے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی

پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان کے شراکت اقتدارفارمولے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق یوسف رضاگیلانی چئیرمین سینٹ ہونگے۔ ڈپٹی اسپیکر پی پی اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

ذرائع پی پی نے بتایا کہ دونوں عہدوں کے لیے نام بعد میں طے ہونگے۔ گورنرپنجاب کی دوڑ میں نگراں وزیراعلی محسن نقوی بھی شامل۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود، محسن نقوی اور ندیم افضل چن گورنر پنجاب کے لیے زیرغور ہے۔ پی پی متحرک گورنرلانا چاہتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسی وجہ سے ندیم افضل چن اور محسن نقوی کے نام زیرغورہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے

متعلقہ خبریں