Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے جذبے، عزم اورخلوص کے ساتھ خدمت کے سفرکا آغاز کر رہے ہیں، مریم نواز

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نوازنے کہا کہ عوام، قیادت اور جماعت کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نوازکی زیر صدارت جاتی امرا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ، راحیلہ خادم حسین، بشری انجم بٹ شریک تھے۔

اجلاس میں خلیل طاہر سندھو، پیراشرف رسول، ملک افتخار، رانا تنویر عظمی کاردار اور دیگر بھی شریک تھے۔

مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خاص طورپر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں،  جنہوں نے قائد محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔ ان شا ء اللہ عوام کی خدمت کو اپنی روشن روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک نئے جذبے‘ عزم اور خلوص کے ساتھ خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام، قیادت، جماعت اور آپ سب خواتین و حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے مجھے یہ عزت بخشی اور یہ اعتماد دیا۔

متعلقہ خبریں