Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا وہ National Essential Medicines List میں شامل ہیں۔ جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں کینسر کی ادویات، ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے لسٹ میں شامل 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں ازخود بڑھائیں گی۔

حکومت نے گزشتہ روزادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

حکام کے مطابق حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔

متعلقہ خبریں