چیف جسٹس آف پاکستان نے توہین مذہب سے متعلق فیصلے کی غلط رپورٹنگ کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے توہین مذہب سے متعلق فیصلے کی غلط رپورٹنگ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فیصلے کو غلط رنگ دیا گیا اور غلط رپورٹنگ سے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے توہین مذہب سے متعلق فیصلے کی وضاحت جاری کردی گئی۔ وضاحت سپریم کورٹ کےتعلقات عامہ کی جانب سے جاری کی گئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ میڈیا پر مذہب کے خلاف جرائم سے متعلق فیصلے کوغلط رنگ دیا گیا، غلط رپورٹنگ سےغلط فہمیاں پیدا کی گئی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ایسا تاثر دیا گیا جیسے سپریم کورٹ نے مذہب کے خلاف جرائم کی دفعات ختم کردیں لیکن ایسا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔



















