Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ایران گیس پائپ لائن میں بڑی پیش رفت

نگران کابینہ نے پاک اریان گیس پائپ لائن کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیرکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔80  کلومیٹر پائپ لائن ایرانی بارڈر سے گوادر تک بچھائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے گیس انتہائی سستی ملے گی اور ایران سے گیس خریدنے پر پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد بچت ہوگی۔

اس کے علاوہ پائپ لائن بچھانےسےپاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچ جائے گا اور پاکستان امریکہ سے منصوبے پر پابندیوں سے استثنیٰ بھی مانگے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 80 کلومیٹرپائپ لائن کی تعمیرپر45 ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کیلئے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیے جائیں گے، ایران فرنچ قانون کے تحت 18 ارب ڈالر جرمانے کا نوٹس واپس لے گا۔ ایران سے ملنے والی سستی گیس سے صنعتوں کو خطیر فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں