Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ایران گیس پائپ لائن کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی منظوری دے دی ہے جب کہ پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

80 کلومیٹر پائپ لائن ایرانی بارڈر سے گوادر تک بچھائی جائے گی، پائپ لائن بچھانے سے پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان امریکہ سے منصوبے پر پابندیوں سے استثنیٰ بھی مانگے گا جب کہ 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر پر 45 ارب روپے لاگت آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے لیے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے گیس انتہائی سستی ملے گی جب کہ ایران سے گیس خریدنے پر پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد بچت ہوگی۔

ایران فرنچ قانون کے تحت 18 ارب ڈالر جرمانے کا نوٹس واپس لے گا اور ایران سے ملنے والی سستی گیس سے صنعتوں کو خطیر فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں