Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات

صدر مسلم لیگ ن اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد نے ملاقات کی ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اورفاروق ستار پر مشتمل ایم کیو ایم وفد نے نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، ایازصادق، سعدرفیق، اعظم نذیر تارڑ و دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے جب کہ اس موقع پر ملکی صورت حال اورسیاسی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا۔

نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں اور ووٹ کوعزت دینا چاہتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کرملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیوایم کے کردار کو سراہتے ہیں۔

قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی خدمت کے لئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے اور سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیں گے جب کہ ایم کیوایم وفد نے شہبازشریف کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہا۔

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 16 ماہ کے دوران اتحادیوں کوخوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے، امید ہے آپ کی قیادت میں پاکستان اورعوام کومسائل سے نجات ملے گی۔

متعلقہ خبریں