پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زری صدارت ہوا جس میں سندھ حکومت کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی اور چیئرمین کی جانب سے وزیراعلیٰ سمیت دیگر عہدوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔
بلاول بھٹور زرداری نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ کے امیدوارمراد علی شاہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسپیکرسندھ اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ اور اقلیتی رکن انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرکے امیدوارہوں گے۔
خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور یہاں بغیر کسی اتحاد کے بآسانی حکومت بنائی جائے گی۔



















