Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بننے کیلیے تیار

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا اور اس حوالے سے دیگر قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ مراد علی شاہ نے تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے نام بھی زیر گردش ہیں۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے اور پیر تک اس صوبے میں جیالا وزیراعلیٰ آجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے نے عوام سے کوئی رابطہ نہیں رکھا اور  جماعت اسلامی کا کام احتجاج کرنا ہے اور اس کے علاوہ انہیں کوئی کام نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں