Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرلی

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے لیے سندھ اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ارکان سندھ اسمبلی کی تعداد 87 ہے، پیپلز پارٹی کو خواتین کی 20 اور اقلیت کی 6 نشستیں ملیں۔ پی پی کو مخصوص26 نشستیں ملنے کے بعد تعداد 113 ہوگئی۔

ایم کیوایم پاکستان 28 ارکان اسمبلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایم کیو ایم کو خواتین کی 6 اور اقلیت کی 2 نشستیں ملی ہیں، ایم کیوایم پاکستان کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد سیٹوں کی کُل تعداد 36 ہوگئی۔

9 آزاد ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے۔ سنی اتحاد کونسل میں شامل آزاد امیدواروں کی مخصوص نشستوں پرفیصلہ نہیں ہوا۔ جی ڈی اے کے 2 ارکان نے الیکشن جیتے خواتین کی ایک نشست ملنے کے بعد تعداد 3 ہوگئی۔ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی 1 اورخواتین کی 2 نشستوں پرفیصلہ تاحال نہیں ہوا

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کا ایوان 130 جنرل نشستوں پرمشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں