Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے والے ارکان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے والوں کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کر لیں۔

پنجاب اسمبلی کے 23 جیتنے والے امیدواروں نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔ پی پی 22 سرادر غلام عباس نے پنجاب اسمبلی حلف نہیں لیا۔

چوہدری سالک حسین نے پنجاب اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا، پی پی 36 سے کامیاب محمد احمد چھٹہ حلف کیلئے پنجاب اسمبلی نہیں آئے۔ پی پی 54 احسن اقبال چوہدری نے پجاب اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا۔

احسن اقبال نے پی پی 54 کی سیٹ چھوڑدی ہے۔ پی پی 68 میں الیکشن ہی نہیں ہوئے۔  تشکیل عباس وڑائچ  پی پی 70 نے اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا۔ فتح خالق پی پی 84 سے کامیاب ہوئےحلف کیلئے اسمبلی نہیں آئے۔

امان  الللہ خان پی پی 86 نے پنجاب اسمبلی سے حلف نہیں اٹھایا۔ پی پی 93 اور 133 سے حلف نہیں ہوا اور رانا تنویر حسین نے پی پی 139 سے حلف نہیں اٹھایا۔

موصول تفصیلات کے مطابق راناتنویر نے پی پی 139 کی سیٹ چھوڑ دی ہے۔ حمزہ شہباز نے پجاب اسمبلی میں حلف نہیں لیا صوبائی سیٹ پی پی 147 چھوڑ ڈی ہے۔ عبدالعلیم خان نے حلف نہیں اٹھایا پی پی 149 کی سیٹ چھوڑ دی۔

اسی طرح حافظ فرحت عباس پی پی 157 پنجاب اسمبلی حلف کیلئے نہیں آئے، شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی سے حلف نہیں لیا پی پی 158 کی سیٹ چھوڑ دی۔ شہباز شریف نے پی پی 164 سے  حلف نہیں اٹھایا وہ سیٹ بھی چھوڑ دی ہے۔

سردار اویس لغاری نے پی پی 164 سے حلف نہیں سیٹ چھوڑدی، پنجاب اسمبلی کی پی پی 297 کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے 321 ممبران نے پنجاب اسمبلی سے حلف اٹھا لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی 27 مخصوص نشستوں کا الیکشن نے فیصلہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں