نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے رائیونڈ میں نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی محسن نقوی نے نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات کے دوران وزیراعلی نامزدگی پر مبارک پیش کی۔
دوران ملاقات انھوں نے گفتگو میں کہا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی ہونا ایک روشن مثال ہے، آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں، پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی۔
سید محسن نقوی نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔
مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کی نگران وزیراعلی کے طورپر عوامی خدمات کو سراہا۔ نگران وزیراعلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلی کو بریف بھی کیا۔
نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف نے گفتگومیں کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔
مریم نوازشریف نے نگران وزیراعلی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔



















