Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپال پور، بنیادی مرکز صحت سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری

دیپال پور کے بنیادی مرکز صحت شیریں معافی میں لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹ کر چوری کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق بنیادی صحت مرکز کے مقامی عملہ اور لیڈی ڈاکٹر کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔

عرصہ دراز سے لگے قیمتی درختوں کو رات کے اندھیرے میں کاٹ کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دیپال پور درخت کٹ کر گرنے سے سرکاری کواٹرز کی بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ بھاری درخت گرنے سے ایک دیوار ٹوٹ گئی۔

سرکاری درختوں کی چوری کے حوالے سے اسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر نے بول نیوز کوموقف دینے سے انکار کر دیا اور درخت چوری کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اسپتال کے رہائشی کوارٹر بھی تباہ حالی کا شکار ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اور پرانے درخت چوری کرنے کے حوالے سے شہریوں نے اعلی حکام سے شفاف انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں