Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

لاہور، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 225 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہو گئے۔

سبطین خان نے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے حلف لیا، ملک احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست سنبھال لی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک احمد خان کو 224 ووٹ ملے، سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کو 96 ووٹ ملے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کےانتخاب کے لیے 322 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

اس سے قبل اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیرسے شروع ہوا جس میں پہلے اسپیکر اور پھر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوا۔

سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا جب کہ ایوان میں 3 بوتھ بنائے گئے ہیں۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پہلے بوتھ میں پی پی 1 سے 125 تک ممبران ووٹ ڈالیں گے، پولنگ بوتھ نمبر 2 میں پی پی 126-250 تک ممبران ووٹ ڈالیں گے جب کہ پولنگ بوتھ نمبر 3 میں پی پی 251- 371 تک ممبران ووٹ ڈالیں گے۔

اسپیکر کے لیے ن لیگ کے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد بھچر مدمقابل ہیں، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ملک ظہیر اقبال اور معین ریاض قریشی آمنے سامنے ہیں۔

نامزدوزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے جب کہ 60 سےزائد اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جب ایوان میں تشریف لائیں تو شور شرابا ہوا اور سنی اتحاد کونسل سمیت ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ خبریں