آئی ایس پی آر کے مطابق ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے 2024 کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقابلوں کی افتتاح تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد کی گئی۔
ڈی جی ملٹری ٹریننگ نے مشقوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔

مقابلوں میں 60 گھنٹے طویل پیچیدہ مشقیں کی جائیں گی، تقریب میں 20 دوست ممالک اورفوجی مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔
بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب اور مالدیپ مشقوں میں شامل ہیں، جبکہ سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی ٹیم اسپرٹ مشن مخصوص پیشہ ورانہ فوجی مشق پرمشتمل ہے، مشق میں جسمانی وذہنی مضبوطی،پیشہ ورانہ فوجی مہارت اہم حصہ ہیں۔
مشق میں شریک ٹیمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفعادہ حاصل کریں گی۔



















