ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، خواجہ اظہارالحسن و اراکین رابطہ کمیٹی شریک ہوئے۔
ایم کیو ایم کے اس اجلاس میں انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن سے مذاکرات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاق اور صوبہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اراکین رابطہ کمیٹی نے اپنی اپنی تجاویز دیں۔
ایم کیو ایم کے ترجمان نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں جمہوریت کے استحکام اور حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔



















