Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے معاملے پر نگران حکومت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29 کو ہی ہوگا، تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے نگران وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائی جاسکتی ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شعبہ قانون سازی اس بارے میں آج اسپیکر کو بریفنگ بھی دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت 29 فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے، صدر اکیس دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری روک سکتا ہے، صدر مخصوص نشستوں کو بنیاد بنا کر بھی اجلاس نہیں روک سکتا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب اور سندھ اسمبلی کے اجلاس بلائے جاچکے ہیں گورنرز نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی، حکومت آئینی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version