Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن نے ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات سے اتفاق کر لیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم کے مطالبوں پر حتمی اتفاق کے لیے مذکرات آئندہ دنوں میں ہوں گے لیکن مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ان مطالبات پر اصولی اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومتوں کی خودمختاری اور مضبوطی کیلئے آئینی ترامیم اولین مطالبہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر سندھ اور وزارتوں پر بھی ن لیگ او ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان حتمی بات چیت ہونی ہے۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکرقومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں