Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک! مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب

پلوامہ ڈرامے سے متعلق پے در پے اُٹھنے والے سوالات نے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔

14 فروری کو پلوامہ خود کش حملے میں 40 بھارتی فوجی مارے جانے پر مودی سرکار نے الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا تھا اور پلوامہ حملے نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اس دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹ پر جھوٹ بول کر ڈرامائی منظر نامہ پیش کیا گیا-

26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا جعلی سرجیکل اسٹرائیکس میں کبھی 300 دہشتگرد مارے جانے کا دعویٰ کرتا تو کبھی جعلی آڈیو پر مبنی گفتگو نشر کر دیتا ہے-

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا تاہم پاکستانی فضائیہ کی جانب سے جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

بھارت نے حقیقت کا اعتراف کرنے بجائے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کارکرسٹین فئیر اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی مُسترد کر دیا-

سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے 11 ستمبر 2018 کو ٹویٹر پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ مُودی پاکستان سے جنگ کا ڈرامہ رچا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

عادل احمد ڈار کو 2016 سے 2018 تک 6 مرتبہ بھارتی فوج نے شک کی بنیاد پر حراست میں رکھا، مارچ 2018 میں عادل احمد ڈار نے تنگ آکر مجاہدین میں شمولیت اختیار کر لی- عادل ڈار کے والدین کے مطابق بھارتی تشدد عادل کے خود کش حملے کی سب سے بڑی وجہ تھا-

سوال یہ ہے کہ جب خود کش حملہ آور اور دھماکہ خیز مواد مقامی ہیں تو حملے کا الزام پاکستان پر کیسے لگایا جا سکتا ہے؟ -کیا 6 مرتبہ گرفتاری کے باوجود بھارتی فوج کو عادل ڈار کے عزائم کا پتہ نہیں چلا؟ کیا بھارتی فوج کی نوجوان کشمیریوں کو بلاوجہ ہراساں کرنے کی کارروائیاں کشمیریوں کو انتقامی کارروائیوں پر مجبور نہیں کر رہی؟

350کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد پاکستان سے پلوامہ تک 8 لاکھ بھارتی فوج کی ناک کے نیچے سے کیسے سمگل ہو گیا؟ ہر دفعہ انتخابات سے قبل ہی ایسے حملے کیوں ہوتے ہیں؟

پاکستان ماضی میں کئی بار بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے۔ 16جنوری2021کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مُودی سرکار کاسیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا-

جنوری 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج نے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مُودی سرکار نے خود کی تھی۔ 14 فروری 2023 کو بھی پاکستانی ایجنسیوں نے بھارت کا پلوامہ طرز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بے نقاب کیا تھا-

متعلقہ خبریں