Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آخری حملہ ایوان صدر سے ہوا ہے، سینیٹر رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی پر آخری حملہ ایوان صدر سے ہوا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے تاخیری حربے آئین کے ساتھ دہشت گردی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب قومی اسمبلی کے اراکین کا اجلاس نہ بلا کر صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 91 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

سینیٹر رضا ربانی کے مطابق آخری حملہ ایوان صدر سے ہوا ہے اور صدر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی اقدام ہے، اور میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ آئین کو پامال نہ کریں۔

سینیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور صدر مملکت کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں