Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہری پور میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

ہری پور کے علاقے خانپور میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے خانپور میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ترناوہ کھوئی بگراں کے مقام پر ایک کوسٹر کھائی میں گرگئی۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ہری پور حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے اور 15 سے زائد زخمی ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکالا جارہا ہے جب کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خانپور کے مقام پر کوسٹر کھائی میں گرنے کا حادثہ اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

دوسری جانب خانپور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں پر جاں بحق اور زخمی افراد کو خانپوراور ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں