Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

وفاق سے تعلق رکھنے والی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سید علی طاہر ناصر کے کنٹریکٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی، سید علی طاہر ناصر وزارت بحری امور میں شپ سپروائزر تعینات تھے۔

وزیراعظم نے وامق ابرار صدیقی کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال توسیع کی منظوری دے دی، وامق ابرار صدیقی وزارت بحری امور میں چیف انجنیئر تعینات ہیں۔

نگران وزیراعظم نے محمد فیصل کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال توسیع کی منظوری دے دی، محمد فیصل وزارت بحری امور میں انجنئیر اور شپ سپروائزر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی لیگل ایڈوائزر صائم الحق ستی کے کنٹریکٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ صائم الحق ستی دوران ملازمت کوئی بھی متعلقہ بزنس یا نوکری نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے وزارت بحری امور کے پرنسپل افسر سید سلمان رضا کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرریوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں