Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور رائل سعودی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

دورے کے دوران ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے شاہ عبدالعزیز بیج آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔

متعلقہ خبریں