خیبر پختو نخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں اسپیکر مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا۔
خیبر پختو نخوا اسمبلی میں اجلاس سے قبل بدنظمی اور شدید نعرے بازی ہوئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے سے قبل ن لیگ کی رکن صوبیہ شاہد نے گھڑی لہرا دی، گیلری میں بیٹھے تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوتا اور لوٹا دے مارا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کی رکن صوبیہ شاہد نے گھڑی لہرا دی، گیلری میں بیٹھے تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوتا اور لوٹا دے مارا!!#KPKAssembly #BOLNews pic.twitter.com/9jobaaXsEK
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 28, 2024
دوسری جانب خیبر پختو نخوا اسمبلی آنے کے خواہشمند افراد نے گیٹ پر دھاوا بول دیا۔



















