سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں پیٹرک کیا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام تحسین کے مستحق ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 17 سیٹوں والے حکومت بنا رہے ہیں، عوام کی پذیرائی والے لوگ کو حکومت کا حق حاصل ہے، اس بار عوام نے اپنے نمائندے ڈھونڈ کر چنے ہیں۔
سنیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ تمام مظلوم لوگوں کو فی الفور رہا کیا جائے، کارکن اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو جائے۔ تمام تر پابندیوں کے باوجود عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، عوام اپنا مینڈیٹ واپس لیکر رہے گے جبکہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی رہا ہونگے۔



















