Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت کی وجہ سے حج ایک لاکھ روپے سستا ہوا، طاہر اشرفی

نگران وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی وجہ سے حج ایک لاکھ روپے سستا ہوا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عام انتخابات ہوچکے اب ملکی مفاد کے لئے آگے بڑھیں مسلمان ممالک پاکستان کو مشکل وقت میں مدد دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت ایک دوسرے سے بات چیت کرکے آگے بڑھے گی تو ہی دوست ممالک بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔

علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ نگران حکومت کی وجہ سے نہ صرف حج ایک لاکھ روپے سستا ہوا بلکہ حج کے دوران کرپشن کی کوئی بھی شکایت نہیں آئی۔

نگران وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا عازمین حج سعودی عرب میں حج کے دوران کسی قسم کی سیاسی و فرقہ وارانہ سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور نعرے بازی سے گریز کریں اور سعودی قوانین کی پابندی کریں۔

متعلقہ خبریں