Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی، نواز شریف

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

محمد نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے صدر محمد شہبازشریف ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی اور رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔

پارلیمنٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نوازشریف نے کہا کہ تمام مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ، امید ہے کہ سارے حل ہوں گے۔

حکومت ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوئی کام ناممکن نہیں ہوتا ، حکومت ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام یقینی بنائے گی۔

متعلقہ خبریں