Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورکمانڈر پشاور سے شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

کورکمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اتمانزئی قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ہے۔

اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلۓ اپنے تمام تر وسائل بروئےکار لا رہی ہے جبکہ پاک فوج خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر قبائل کی بتدریج اپنے اپنے علاقوں میں واپسی سمیت معدنیات و دیگر شعبوں بشمول تعلیم کی بہتر فراہمی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلۓ ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

کورکمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں اتمانزئی قبائلی عمائدین نے اس عہد کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام ہمیشہ کی طرح ملکی بقاء اور سالمیت کیلئے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

متعلقہ خبریں