Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی پارٹی اور ملک کے لئےخدمات ہیں،عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا ہےکہ نوازشریف کی پارٹی اور ملک کے لئےخدمات ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت نوازشریف نے کی، نوازشریف نے شہبازشریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر نامزد کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی اور ملک کے لئےخدمات ہیں، شہبازشریف کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا، ڈپٹی اسپیکرکے لئے پی پی کے ساتھ آج باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ آج شام کو مشترکہ پارلیمانی میٹنگ ہے، مشترکہ اجلاس اور عشائیہ پنجاب ہاؤس میں ہوگا۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پارٹی جو ذمہ داریاں دے گی ان کو نبھاؤں گا جبکہ گورنر بلوچستان کے لئے پارٹی قیادت جلد فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں