احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے وہ رویہ نہیں رکھیں گے جو ہمارے ساتھ رکھا گیا۔
مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک پارٹی ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جگہ اس میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتوں کو متحد ہوکے میثاقِ معیشت پہ بات کرنی چاہیے، مسلم لیگ(ن) ملک میں ترقیاتی کاموں کو اسی رفتار سے دوبارہ شروع کرے گی جس رفتار سے ہم نے 2013 سے 2018 میں چھوڑا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ بھی کرنا ہے کہ ہم نے ملک کو برآمدات کے ذریعے بحران سے نکالنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان تمام آپشنز پہ بات کرنی چاہیے۔
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ وہ رویہ نہیں رکھیں گے جو انہوں نے ہمارے ساتھ رکھا، اگر وہ مثبت اپوزیشن کریں گے تو ہم ان کا خیر مقدم کریں گے۔اپوزیشن کا یہ مقصد نہیں کہ ملک میں انتشار اور بے امنی پیدا کریں، اگر انتشار پیدا کیا گیا تو یقینا سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔



















